سمجھوں گا ملک سے بغاوت کا مطلب ،ڈاکٹرذاکرنائیک پرکیوں نہیں لگا غداروطن کا الزام
احمد آباد، 16جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل 9ماہ بعد سورت جیل سے رہا ہو گئے۔ان کا دعوی ہے کہ ان پر غلط طریقے سے غداری کا الزام لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریزرویشن کے لئے کی گئی تحریک ملک سے بغاوت کیسے ہو سکتی ہے؟ پٹیل کے مطابق جے این یو جاکر کنہیا کمار سے ملوں گا اور ملک سے بغاوت کا مطلب سمجھنے کی کوشش کروں گا۔ہاردک نے کہا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کنہیا پر غداری کا الزام کس طرح لگایا گیا،جبکہ مشہوراسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر یہ الزام نہیں لگایا گیا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کی رہائی امت شاہ کے دورے کے بعدہوئی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ نظام عدل سیاستدانوں کے مطابق چلتا ہے۔مجھے عدالت نے ضمانت دی ہے،عدالت سب سے اوپر ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے،یہ سچ کی جیت ہے۔ہاردک نے یہ بھی کہا کہ جب تک او بی سی کوٹے میں ریزرویشن نہیں ملتا، جدوجہد جاری رکھیں گے،ہمارا مقصد بی جے پی کو ہرانا یا کانگریس کو جتانا نہیں ہے۔